سیہون حادثہ، فرض شناس پولیس اہلکار نے انسانیت کی مثال قائم کردی

مبین ملاح اور اُسکے ساتھی کی کوششوں سے13 افراد بچ گئے

سیہون حادثے کے بعد فرض شناس پولیس اہلکار نے انسانیت کی مثال قائم کردی۔

حادثے کے بعد جب لوگ ویڈیوز بنا رہے تھے تو پولیس اہلکار مبین ملاح نے پانی میں کود کر کئی لوگوں کی جان بچائی، مبین اوراُسکے ساتھی کی کوششوں سے13 افراد بچ گئے۔

مبین ملاح نے سماء کو بتایا کہ میں چیخ اور چلا رہا تھا کہ اور لوگ بھی پانی میں اتریں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی زندگیاں بچا سکیں، لوگ کنارے پر موجود تو تھے لیکن وہ موبائل سے ویڈیوز بنانے میں مصروف رہے۔

حادثے کے وقت مبین ملاح قریب ہی ایک کلومیٹر دور ڈیوٹی دے رہے تھے، اطلاع ملنے پر وہ اکیلے ہی اپنی موٹرسائیکل پر لوگوں کی مدد کرنے پہنچ گئے، کچھ دیر بعد انکا ایک اور ساتھی موقع پر پہنچا جس نے ساتھ مل کر جانیں بچانا شروع کیں، مبین ملاح اور انکے ساتھی کی کوششوں سے حادثے میں تیرہ افراد زندہ بچ گئے۔

گزشتہ جمعہ کو سیہون ٹول پلازہ کے قریب وین گڑھے میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ منچھر جھیل میں لگے کٹ کے سبب پیش آیاتھا۔

Sindh Police

sehwan accident

Tabool ads will show in this div