ایمن اور منال خان نے اپنی سالگرہ کہاں اور کیسے منائی؟

خوبصورت تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کردیں

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان نے دبئی میں اپنی سالگرہ شاندار انداز میں منائی۔

ایمن خان اور منال خان کی سالگرہ کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہیں انکے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

دونوں نے 20 نومبر 2022ء کو اپنی زندگی کے 24 سال مکمل کرلیے، اس موقع پر انہوں نے اپنا یہ خاص دن فیملی کے ساتھ گزارا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شئیر کیں۔

اس موقع پر دونوں کے شوہر منیب بٹ اور احسن محسن اکرام بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ ایمن اور منیب کی بیٹی امل بھی ساتھ ہی موجود تھی۔

اس پُرمسرت موقع پر دونوں جڑواں بہنوں نے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا جس نے انکی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے۔

ایمن خان اور منال خان پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو بڑے نام ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے۔

ایمن خان اور منال خان اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں جبکہ ان بہنوں کا اپنا کلوتھنگ برانڈ بھی ہے۔

مداحوں نے دونوں بہنوں کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انکے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جس پر ایمن اور منال نے بھی اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا۔

aiman khan

Minal Khan

Pakistan actresses

Aiman and Minal birthday

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div