ڈاکٹرز کا نواز شریف کوعلاج کیلئے امریکا جانے کا مشورہ
ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو امریکا سے علاج کرانے کا مشورہ دے دیا۔
قائد ن لیگ نواز شریف کے وطن واپسی سے پہلے امریکا جانے کا امکان ہے۔ مریم نواز بھی والد کیساتھ امریکا جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی سے قبل علاج مکمل کرانے کی تجویز دی گئی ہے اور اس سلسلے میں میاں صاحب کی شریانوں کا پروسیجر امریکا سے کرایا جائے گا۔ قائد ن لیگ نے پارٹی رہنماؤں کو بھی اپنے شیڈول سے آگاہ کردیا۔
نواز شریف کو پاسپورٹ ملنے کے بعد امریکا جانے کی رائے دی گئی اور اس سلسلے میں اہلخانہ نے امریکی سفارتخانے سے بھی رابطے کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکا سے واپسی پر نواز شریف کا برطانیہ میں بھی ایک آپریشن ہو گا جس کے بعد نواز شریف وطن واپسی کا ٹائم فریم دیں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز اکھٹے پاکستان واپس آئیں گے۔