کوئٹہ: تین بھائیوں کے قاتل چوتھے بیٹے کو والدین نے معاف کردیا

والدین کی جانب سے معافی کے بعد کوئٹہ کی سیشن عدالت نے ملزم کو بری کردیا

کوئٹہ میں اپنے تین بھائیوں کو قتل کرنے والے چوتھے بیٹے کو والدین نے معاف کردیا۔

کوئٹہ کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت میں تہرے قتل میں ملوث ملزم قیس کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقتولین کے والدین نے ملزم قیس کے اقدام کو غلطی قرار دیتے ہوئے قصاص ودیت کے تحت معاف کردیا۔

والدین کی جانب سے ملزم کو معاف کرنے کے بعد کوئٹہ کی سیشن عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔

کوئٹہ میں تین بھائیوں کے قتل میں چوتھا بھائی ملوث نکلا

خیال رہے کہ کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر 27 ستمبر کو شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے ملزم قیس خان نے اپنے سگے بھائیوں زریان سیدال اور زرنگ خان جنکی عمر 5 سال سے 18 سال ہے درمیان تھیں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا تھا کہ قتل کی وجہ بھائیوں کی طرف سے روک ٹوک اور جائیداد کی لالچ تھی۔

balochistan police

Tabool ads will show in this div