کمرے میں شیر کو دیکھ کر بگ باس کی شہناز گل بھاگ گئیں

شہناز گل نے شیر سے خوفزدہ ہونے کی ویڈیو شیئر کر دی
<p>Instagram</p>

Instagram

بگ باس میں شرکت کرنے والی اداکارہ شہناز گل نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ، جس میں وہ شیر کے ڈر سے کمرے سے بھاگ گئیں ۔

جنگل کا بادشاہ شیر ، اور ایسے میں جنگل کا یہ بادشاہ آپ کے بالکل سامنے ہو تو اچھے اچھوں کو خوف طاری ہو جاتا ہے ۔ بگ باس کی مقبول ترین امیدوار شہناز گل نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی ایک ایسی ہی ویڈیو پوسٹ کی ۔

پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کا کیپشن دیا میں ڈر گئی ۔۔

اس ویڈیو میں کمرے میں ایک آزاد شیر گھوم رہا تھا ۔ جبکہ شیر کے ہی کمرے میں شہناز کو بلایا جاتا ہے ، شہناز ہمت کرکے شیر کو دیکھنے پہنچ جاتیں ہیں ۔ مگر اصل میں اپنے سامنے زندہ سلامت چلتے ہوئے شیر کو دیکھ کر شہنازخوفزدہ ہوگئیں ، اور کمرے سے دوڑ لگا دی ۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دل چسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

شہناز کو بھاگتا دیکھ کر اداکارہ کو لکھتے ہیں کہ اگران کا سابق بوائے فرینڈ سدھارت شکلا زندہ ہوتے تو شہناز کو یوں ڈر کر بھاگنے نہ دیتے ۔

ایک صارف نے فرمائش کی کہ اور ویڈیو پوسٹ کریں

ایک صارف نے لکھا ارے پنجاب کی شیرنی بس ڈر گئی ۔ ٓآگے بڑھ اور شیر کا مقابلہ کرو پھر پنجاب کی شیرنی کہوں گا۔

 ۔
۔

social media

Shehnaaz Gill

bigg boss

Tabool ads will show in this div