رشبھ پنٹ اور اروشی روٹیلا کے درمیان کچھ بھی نہیں، بھارتی کرکٹر شبمن گل کا دعویٰ

سوشل میڈیا پر اروشی روتیلا کو رشبھ پنت کے حوالے سے ٹرول کیا جاتا ہے

بھارتی ٹیم کے بلے باز شبمن گل (Shubman Gill) نے رشبھ پنت اور اداکارہ اروشی روتیلا کے درمیان تعلق کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رشبھ کی طرف سے ایسا کچھ نہیں۔

بھارتی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر کرکٹر رشبھ پنت (Pant Rishabh ) کی اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) سے دوستی سے متعلق خبریں بہت گرم رہتی ہیں، اس حوالے سے اروشی روتیلا (Urvashi Rautela)کو سوشل میڈیا پر ٹرول بھی کیا جاتا ہے۔

ان دونوں کے درمیان کتنی گہری دوستی ہے اس حوالے سے دونوں ہی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کرتے لیکن بھارتی ٹیم کے بلے باز شبمن گل (Shubman Gill) نے اس حوالے سے نیا دعویٰ کیا ہے۔

شبمن گل (Shubman Gill)نے ایک پنجابی چینل کو انٹرویو دیا تھا جس میں کئی معاملات پر کھل کر بات کی گئی۔

انٹرویو کے دوران شبمن گل (Shubman Gill) سے جب رشبھ پنت (Rishabh Pant) اور اروشی روتیلا کے درمیان تعلق سے متعلق پوچھا تو انہوں نے الگ ہی بات کردی۔

شبمن گل نے کہا کہ ریشبھ کی طرف سے ایسا کچھ نہیں، دراصل اروشی خود یہ چاہتی ہیں کہ کوئی انہیں کسی نہ کسی طرح چھیڑے۔

دوسرا سوال کیا گیا کہ کیا رشبھ میڈیا کی مسلسل قیاس آرائیوں سے خاص طور پر اروشی سے پریشان ہوتے ہیں؟

جواب میں گل کا کہنا تھا کہ رشبھ ان باتوں سے پریشان نہیں ہوتے۔ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کا اروشی سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے ۔

شبمن گل سے اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ تعلقات کا سوال کیا گیا تو انہوں نے نہ تو اس کی تصدیق کی کہ وہ سارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور نہ ہی تردید، بلکہ مبہم اور دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے ۔

bollywood actress

sara ali khan

urvashi rautela

SHUBMAN GILL

Rishabh Pant

Tabool ads will show in this div