بین الاقوامی مارکیٹ کے برعکس فی تولہ سونا مزید مہنگا

سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 58 ہزار 500 روپے ہوگئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں کمی کے باوجود پاکستان نے فی تولہ سونا مزید 400 روپے مہنگا ہوگیا۔

پیر (21 نومبر) کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 11 ڈالر کمی کے بعد 1751 ڈالرز سے گھٹ کر 1740 ڈالرز پر آگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

پیر کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا مزید 400 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 58 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 35 ہزار 888 روپے ہوگئی ۔

دوسری جانب چاندی کے دام 1690 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے۔

Gold rates

gold prices

Tabool ads will show in this div