تبو اکیلے بالی وڈ کو بچا رہی ہیں ، کنگنا رناوت کا دعویٰ

گنگنا رناوت نے تبو کی دو فلموں کو بہترین قرار دے دیا

بالی وڈ میں متنازع بیان دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے تبو کی تعریگ کردی ، کہا کہ تبو نے اکیلے ہی ہندی سینما کو بچایا ہے ۔

اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے حال ہی میں بالی ووڈ کی اداکارہ تبو کو ان کی ہٹ فلموں کے لیے سراہا گیا۔

کنگنا نے ایک انسٹاگرام اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے تبو کی تعریف کرتے ہوئے بالی ووڈ انڈسٹری میں ان کے کردار پر بات کی۔

 ۔
۔

تبو کو سراہتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ انہوں نے حالیہ دو فلموں Bhool Bhulaiyaa 2 اورDrishyam 2 میں مرکزی کردار ادا کیا جو دونوں ہی سپر ہٹ ہوئیں۔ ان کی عمر 50 پر پہچنے کے باوجود بھی وہ اکیلے ہی فلم انڈسٹری کو بچارہی ہیں ۔ ان کی قابلیت اور مستقل مزاجی پر کبھی سوال نہیں اٹھایا جاسکتا مگرعمر کے اس حصے میں بھی بہترین نظر آنا اور شہرت کی بلندی کو چھونا قابل تعریف ہے۔

کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ تبو کو وہ درجہ نہیں دیا جارہا جو ایک عورت کو اس کے کام کے لیے کی گئی محنت اورمستقل مزاجی پر ملنا چاہیے۔ اس طرح کی لگن اور حوصلہ کو سراہا جانا چاہیے۔

ایک رپورٹ کے مطابق تبو کی نئی فلم دریشیام 2 اس وقت باکس آفس پر 36.97 کروڑ روپے کے ساتھ راج کررہی ہے۔

bollywood actress

Kangana Ranaut

TABU

Bhool Bhulaiyaa 2

Drishyam 2

Tabool ads will show in this div