انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز؛ قومی اسکواڈ میں سرفراز کی واپسی، فواد عالم پھر ڈراپ

فہیم اشرف کی بھی ٹیم میں واپسی، حارث رؤف ڈیبیو کے لئے تیار

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے۔

لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ماہ کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کے لئے قومی اسکواڈ میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے، جب کہ حارث رؤف ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کریں گے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شان مسعود، اظہر علی، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، سرفراز احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف، نعمان علی ، سلمان علی آغا ، سعود شکیل ، محمد علی، محمد نواز اور وسیم جونیئر ٹیم میں شامل ہیں۔

sarfaraz

pak england test series

Tabool ads will show in this div