کار سرکار میں مداخلت؛ عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع

عمران خان کی طبی بنیادوں پر آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سنگجانی احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت جج انسداد دہشتگردی عدالت راجہ جواد عباس حسن نے کی۔ عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مکمل میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر لی، اور سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔

IMRAN KHAN

Pti protest

pti long march 2022

Tabool ads will show in this div