’’آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں‘‘

نواز شریف کو ایک ٹکٹ میں 2 مزے نہیں مل سکتے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاست میں آئندہ 5 روز فیصلہ کن ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نگراں حکومت کا دورانیہ بڑھوانا اور من پسند تعیناتی چاہتے ہیں، انہیں ایک ٹکٹ میں 2 مزے نہیں مل سکتے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے ملک کے صدر کو دھمکیاں دے رہا ہے، PDM کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے، جس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرنس میں واضح ہیں ۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں، جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا وہ سیاسی گند اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائے گا اور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا۔

شییخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں، کورونا یا ڈرونا کا فیصلہ بھی 72 گھنٹوں میں ہوجائے گا، 26 نومبر کو عمران خان کا راولپنڈی میں تاریخی استقبال کریں گے۔

Sheikh Rashid

IMRAN KHAN

pti long march 2022

ARMY CHIEF SELECTION

Tabool ads will show in this div