ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 53 فیصد کمی ریکارڈ

رواں مالی جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کم رہا

رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 53 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اکتوبر 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا حجم ایک ارب 77 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جولائی تا اکتوبر 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 82 کروڑ ڈالر پر آ گیا جب کہ گزشتہ مالی سالی اسی دورانیے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق درآمدات میں مسلسل کمی سےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری آئی ہے، 4 ماہ میں درآمدات میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر ڈالر کمی آئی ہے۔ اس دوران برآمدات کی مالیت میں 20 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

ministry of finance

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

trade deficit of pakistan

Tabool ads will show in this div