لسبیلہ: آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کےلیے جدید گاؤں کا افتتاح کردیا

پاک فوج سیلاب متاثرین کے بحالی کیلئے کوششیں جاری رکھے گی،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کیلئے تیار کیے گئے جدید گاؤں کا افتتاح کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیلاب زدگان سے ملنے بلوچستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے لال گل گوٹھ میں گھروں سے محروم ہونے والے افراد کیلئے نئے تعمیر شدہ فیبریکیٹڈ گاؤں کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گاؤں میں گھروں کیساتھ ساتھ پرائمری اسکول، شمسی توانائی والا گرڈ اسٹیشن اور ٹیوب ویل بھی شامل ہے۔ ترجمان کے مطابق ایف ڈبلیو اونے وعدے کے مطابق اس منصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جہاں بنیادی ڈھانچہ حالیہ سیلاب میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار پرائمری اسکول کے اساتذہ، طلباء اور مقامی لوگوں سے بھی ملے اور سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچیوں کے سروں پر دست شفقت رکھا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لسبیلہ آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا اور ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر نے بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوئٹہ کور،ایف ڈبلیو او، ایف سی بلوچستان اور کوسٹ گارڈز کے افسران اور جوانوں سے بھی ملے اور سیلاب زدگان کی امداد و بحالی میں ان کی کوششوں کو سراہا۔

ARMY CHIEF

FLOOD 2022

Elisabeth Charley Nov 22, 2022 05:24pm
Tuyet Booker Nov 23, 2022 08:21pm
have you seen this? https://www.youtube.com/watch?v=UFVJMBrCd6I
Austin Searcy Nov 23, 2022 10:38pm
Tabool ads will show in this div