پنجاب حکومت عمران خان کی حفاظت کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

ن لیگ والوں کے چہرے اجڑی فصلوں جیسے لگ رہے ہیں،پرویزالہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت عمران خان کی حفاظت کرے گی۔

لاہور کے گنگارام اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہٰی نے مخالفین پر تنقید بھی کی کہا ن لیگ والوں کے چہرے اجڑی فصلوں جیسے لگ رہے ہیں۔

پرویزالہٰی نے کہا کہ شہبازشریف کوکام آتاہی نہیں،وہ ایکسپوز ہورہے ہیں، وفاقی حکومت پہلے بھی صرف ڈرامے کرتی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے قریب کینسر اسپتال شروع کرنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال کی ایمرجنسی 400بیڈ کی بنائیں گے جبکہ ہیلتھ کارڈ کو مزید بڑھائیں گے۔

IMRAN KHAN

cm punjab

pti long march 2022

Tabool ads will show in this div