امریکا: ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 18 زخمی

واقعے کے وقت کلب میں ڈانس پارٹی چل رہی تھی

امریکا میں ہم جنس پرستوں کے کلب پر فائرنگ میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر ایجسنی کے مطابق امریکی شہر کولوراڈو میں LGBTQ کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان پامیلا کاسترو کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی دمیانی شب پیش آیا جس میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔

واقعے کے وقت کلب میں ایک ڈانس پارٹی جاری تھی اور کلب نے اتوار 20 نومبر کی شام کو ٹرانس جینڈر ڈے آف ریمیمبرنس کے سلسلے میں ایک پرفارمنس ایونٹ کا اہتمام کر رکھا تھا۔

حملے کا نشانہ بننے والے کلب کیو (Club Q) کے فیس بک پیج پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بہادر صارفین کے فوری رد عمل کا شکریہ جنہوں نے بندوق بردار کو زیر کیا اور اس نفرت انگیز حملے کو ختم کیا۔

mass shooting

FIRING IN LGBTQ CLUB

Colorado Springs

LGBTQ nightclub

club Q firing

Tabool ads will show in this div