کوئٹہ:پاک فوج کی حمایت میں ریلی، 150 میٹر لمبا پرچم لہرایا گیا
شہر پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
کوئٹہ میں پاک فوج کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے 150 میٹر طویل قومی پرچم بھی تھام رکھا تھا۔
بلوچستان یوتھ اتحاد کے تحت پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے گزر کر پریس کلب پہنچے۔ شہر پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف پروپگینڈہ یکسر مسترد کرتے ہیں، مسلح افواج جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دن بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں بھی پاک فوج اور ایف سی کے حق میں ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں ڈیرہ بگٹی میں دہشت گرد تنظیم ( بی آر پی ) کی بھتہ خوری اور دہشت گردی کی کاروائیوں کے خلاف اور پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے حق میں ریلی نکالی گئی۔