قطر نے فیفا ورلڈ کپ کیلئے تین بحری جہاز کیوں منگوائے ہیں؟

عالمی ورلڈ کپ کی سیکیورٹی پاک فوج کے جوان بھی کررہے ہیں

قطر میں فٹبال کا عالمی میلہ کل (توار) سے شروع ہورہا ہے جس کیلئے 3 بحری کروز جہاز بھی قطر پہنچ گئے ہیں۔

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے میچز دیکھنے دنیا بھر سے شائقین قطر پہنچ گئے ہیں جن کے لئے ٹرانسپورٹیشن، ہوٹلنگ اور سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

قطر کے قونصل جنرل مشعل محمد علی انصاری کے مطابق عالمی فٹ بال میلے 30 لاکھ سے زائد تماشائیوں کی آمد متوقع ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر قونصل جنرل نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز 8 شاندار اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تیاری کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ کام کیا گیا ہے کہ سب کچھ بلارکاوٹ چلتا رہے۔ سیکیورٹی، ہوٹلوں کے کمرے اور ٹرانسپورٹیشن سمیت تمام شعبوں کو مکمل طور پر کور کیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے جوان بھی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مشعل محمد علی انصاری نے بتایا کہ 3 کروز بحری جہاز بھی بک کرائے گئے ہیں تاکہ ہوٹلوں میں بکنگ مکمل ہوجانے کی صورت میں شائقین کو کروز جہازوں میں ٹھہرایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ 26 منزلوں اور 1000 کمروں پر مشتمل یہ دیوقامت کروز جہاز قطر میں پہلے ہی کھڑے ہیں جبکہ صحرا میں ریسٹ رومز اور بیڈ رومز پر مشتمل ہزاروں پرتعیش خیمے بھی قائم کیے گئے ہیں۔

قطر کے قونصل جنرل نے نے بتایا کہ کیونکہ یہ بالکل مختلف ورلڈ کپ ہے جس میں تمام میچز ایک دوسرے سے آدھے گھنٹے کے فاصلے پر ایک شہر میں واقع 8 اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ یقیناً یہ تہواروں کا مہینہ ہے اور لوگ پہلے ہی ارجنٹائن، برازیل اور یورپ سے قطر میں آنا شروع ہو چکے ہیں اس لیے اب تہوار شروع ہوچکا ہے۔

fifa world cup 2022

FIFA World Cup Qatar 2022

FOOTBALL WORLD CUP 2022

FLOATING HOTEL

Tabool ads will show in this div