چوہدری شجاعت کا آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پردلچسپ تبصرہ

سچ تو یہ ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے،چوہدری شجاعت کا تبصرہ

سینئرسیاستدان چودھری شجاعت حسین نے آرمی چیف کی تعیناتی کےمعاملے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر بڑے سیاستدان آرمی چیف کی حمایت یا مخالفت میں بیان دے رہے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انہیں یہ قول یاد رکھنا چاہیے۔ سچ تو یہ ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے۔ ایسا لگتا ھے کہ اپنی پسند کا آرمی چیف مقرر ہونے کے بعد سیاستدانوں نے بارہ بور بندوق کی مہارت حاصل کرنی ہے۔

‏ واضح رہے کہ آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی قائدین سے ملاقات کے بعد ایوان صدر جا پہنچے اور صدر مملکت کو نواز شریف کا خصوصی پیغام دیا۔

اسحاق ڈار نے عارف علوی کے ساتھ ملاقات میں ملک کے اہم ادارے کے سربراہ کی تقرری سمیت دیگر امور پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق صدر نے کسی بھی سمری کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے کی یقین دہانی کروا دی۔

ARMY CHIEF

CHOUDHRY SHUJAAT HUSSAIN

Tabool ads will show in this div