عاصم اظہر پر روسی ٹک ٹاکر کا جنون سوار
حسب اللہ میگو میدوف اپنی معصوم شکل اور خوبصورت ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہیں
پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر بھی روسی ٹک ٹاکر کے جنون میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں۔
19 سالہ حسب اللہ میگو میدوف (Hasbulla Magomedov) جو بونے قد کے ساتھ پیدا ہوئے۔ انہیں ان کی معصوم شکل اور خوبصورت ویڈیوز کی وجہ سے ٹک ٹاک پر شہرت حاصل ہے۔
حال ہی میں عاصم اظہر نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے سوال کیا کہ مجھ پر حسب اللہ کا جنون کیوں سوار ہے؟
حسب اللہ نے 2020 میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے ایم ایم اے کے سپر اسٹار Connor McGregor کو لڑائی کا چیلنج دے کر بھی بے حد شہرت پائی، ان کے ٹک ٹاکر پر 4.6 بلین ویوز ہیں جبکہ انسٹاگرام کے مداحوں کی تعداد 2.6 ملین ہے۔