مٹیاری موٹر وے کرپشن اسکینڈل میں سندھ بینک کے 3 افسران معطل
مٹیاری کے برانچ منیجرز، حیدرآباد کے ایریا منیجر معطل افسران میں شامل
مٹیاری موٹر وے پروجیکٹ میں مبینہ کرپشن کا معاملہ، سندھ بینک نے تین افسران کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
مٹیاری کے برانچ منیجرز، حیدرآباد کے ایریا منیجر معطل افسران میں شامل ہیں، سندھ بینک نے افسران کومعطل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
مٹیاری موٹروے کیس میں ڈپٹی کمشنرعدنان رشید گرفتار ہیں، سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرمٹیاری کو معطل کررکھا ہے۔
اینٹی کرپشن پولیس نے جمعرات کو 17 نومبر کو ملزم عدنان رشید کو گرفتاری کے بعد اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا تھا۔
ملزمان پر حیدرآباد سکھر موٹر وے کے فنڈز میں دو ارب چودہ کروڑ روپے کے غبن کا الزام ہے، سندھ حکومت نے سماء کی خبر پر معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔
SINDH BANK
Sindh corruption
Karachi Hyderabad motorway corruption case
تبولا
Tabool ads will show in this div