لاہور سے لاپتہ میٹرک طالبہ کی لاش نہر سے مل گئی

مناہل متین 12نومبر کو اسکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی

لاہور میں چند روز قبل اسکول جاتے ہوئے لاپتہ میٹرک کی طالبہ کی لاش بی آر بی نہر سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق دسویں جماعت کی طالبہ مناہل متین بارہ نومبر کو اسکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی- جس کے بعد لڑکی کا دوپٹہ اوربیگ نہر کنارے سے ملےتھے۔

حکام کے مطابق 6 دن بعد لڑکی کی لاش بی آر بی نہر سے مل گئی ہے- لاش کو تحویل میں لیکرتفتیش کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ خود کشی ہے قتل یا حادثہ پولیس نے تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔

murder case

LAHORE POLICE

Tabool ads will show in this div