تمام تھری اسٹار جنرلز برابر اور فوج کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں، آصف زرداری

تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہیئے، آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور فوج کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں ترقيوں کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور فوج کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہیئے، تعيناتی کا معاملہ سياسی ہونا ادارے کو نقصان پہنچائے گا۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔

ASIF ALI ZARDARI

ASIF ZARDARI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div