توشہ خانہ کیس؛ نیب کا فرح گوگی، شہزاد اکبر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

گھڑی کی خرید کے دعویدار عمر فاروق کو بھی بیان قلمبند کرنے بلایا جائے گا، نیب

نیب نے توشہ خانہ کی تحقیقات میں فرح گوگی اور شہزاد اکبر سمیت دیگر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی تحقیقات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر سمیت تمام کرداروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ تحائف کے خریدار منظر عام پر آگئے

نیب ذرائع نے بتایا کہ گھڑی اور دیگر تحائف خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کو بھی بیان قلمبند کرنے بلایا جائے گا۔ جب کہ گھڑی کی مارکیٹ ویلیو اور خزانے میں جمع رقم کا بھی موازنہ کيا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ فواد چوہدری کی گھڑی خریدنے والے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب عمران خان کے خلاف مبینہ کرپٹ پریکٹس پر چھان بین کر رہا ہے، اور توشہ خانہ سیکشن سے تمام ریکارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔

TOSHA KHANA

FARAH KHAN GOGI

TOSHA KHANA REFERENCE

Tabool ads will show in this div