مولا جٹ اب نیا فیشن ٹرینڈ بھی بن گیا

پاکستانی فلم مولا جٹ ، اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے کردار دیسی کومک ہیروز بن گئے ۔

مولا جٹ سے متاثر ہوکر پاکستانی ڈیزائینر فہد حسین نے اپنی موسم سرما کی کلکشین کو متعارف کرادیا۔

پاکستانی فلم مولا جٹ جس نے 1979 میں بھی کامیابیوں کے ریکارڈز توڑے . اس فلم کے کردار مولا جٹ اور نوری نتھ اس وقت کے بھی مقبول ترین کومک کیریکٹرز بنے۔ اب دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ایک بار پھر مولا جٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر دیا ۔ پاکستانی ڈیزائینر فہد حسین نے موسم سرما کی کلکشین میں مولا جٹ اور اسکے گنڈاسے کو پرنٹ کیا۔

اس کلکشین میں دارو کے خنجر کو بھی ایمرائیڈری سے ڈیزائین کیا ہے ۔

فہد حسین کے ڈیزائین کردہ یہ sweatshirt فلیس، کاٹن اور پولیسٹر فیبرک پر مشتمل ہے ۔ یہ سوئٹوئیر مردوں اور خواتین دونوں کے ہی لیے ڈیزائین کیا گیا ہے ۔

جبکہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے متاثر ہوکر اس کلکیشن کے ڈسپلے میں ماڈلز نے اسی فلم جیسی جیولری بھی پہنی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں۔

جبکہ ہیئر اسٹائل بھی فلم کی مکھو سے متاثر ہوکر بنائے گئے ہیں۔

fashion

The Legend of Maula Jatt

fashionista

Tabool ads will show in this div