کراچی والوں کے لئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 1 روپے 88 پیسے سستی ہونے کا امکان
کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے، کیوں کہ شہر کے باسیوں کے لئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکڑک نے نیپرا میں جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دائر کر دی ہیں، نیپرا کے الیکڑک کی درخواستوں پر 30 نومبر کو سماعت کرے گا۔
کے الیکٹرک نے نیپرا میں اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 1 روپے 88 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 3 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔