بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان

سینٹرل پاور پرچيزنگ ايجنسی نے نیپرا میں درخواست دے دی

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 24 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

بجلی صارفین کے لئے بری خبر ہے، کیوں کہ بجلی 24 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچيزنگ ايجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دے دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ اکتوبر میں 10 ارب 37 کروڑ 72 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، اور بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے کے مطابق پانی سے 29.37 فیصد، کوئلے سے 15.47 فیصد، مقامی گیس سے 12.12 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 17.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔

wapda

Electricity Bills

Tabool ads will show in this div