کیا ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان واقعی سب ٹھیک ہے؟

جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں گردش میں ہیں ۔

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی تھی ۔ شعیب ملک کی گئی پوسٹ پر ثانیہ کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔جس سے ایک بار پھرطلاق کے شکوک پیدا ہورہے ہیں ۔

بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کے بعد پہلی بار ثانیہ منظر عام پر آئی ہیں ۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے ۔

ثانیہ کی تازہ ترین پوسٹ کسی برانڈ کی تشہیر دکھائی دیتی ہے اور اس میں کسی قسم کا خفیہ پیغام بھی نہیں ہے لیکن جو بات مداحوں کو پریشان کرکے شکوک پیدا کررہی ہے وہ یہ ہے کہ انہوں نے شعیب ملک کی سالگرہ والی پوسٹ کو یکساں طور پر نظر انداز کردیا ۔ اس پر کسی قسم کا رد عمل دینے سے گریز کیا ۔

ایسا نہیں ہے کہ ثانیہ نے بے حد مصروف ہیں جس کے باعث انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال ترک کردیا ہے بلکہ وہ اپنی مصروفیات انسٹاگرام کی مختصر ریل یا اسٹوری پر اکثر شئیر کرتی رہتی ہیں ۔ اس کے باوجود بھی انہوں نے شعیب ملک کی پوسٹ کا جواب نہیں دیا ۔

ثانیہ مرزا کا سرد رویہ ، لاتعلقی اور مکمل گہری خاموشی نے مداحوں کو نہ صرف پریشانی میں مبتلا کردیا ہے بلکہ طلاق کے شکوک کو مزید گہرا بھی کردیا ہے ۔

ثانیہ نے اس پوسٹ کے علاوہ دبئی کے گلوبل ولیج فیسٹیول سے اپنی ایک تصویر بھی انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کی ہے ۔

divorce

breakup

sania mirza

shoaib malik

Pakistani cricketer

separated

Tabool ads will show in this div