کویت میں پاکستانی شہری کو پھانسی دیدی گئی

قتل و دیگر سنگین الزامات ثابت ہونے پر دیگر 6 افراد کو بھی سزائے موت

کویت میں قتل اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پاکستانی شہری کو پھانسی دیدی گئی۔

کویتی میڈیا کے مطابق کویت میں آج بدھ کے روز علی الصبح سات افراد جن میں کویتی شہریوں کے علاوہ غیرملکی بھی شامل تھے کو پھانسی دے دی گئی جو قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

کویتی پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نےسزائے موت کی توثیق کی تھی۔ امیر کویت نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا تھا جسے بدھ کو دارالحکومت کی سینٹرل جیل میں نافذ کردیا گیا۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جن سات افراد کو موت کی سزا دی گئی ان میں سے 4 کا تعلق کویت، ایک کا پاکستان اور دو کا شام اور ایتھوپیا سے تھا، تمام ملزمان پر قتل، غیر قانونی اسلحہ اور بارود جمع کرنے کے الزام ثابت ہوئے تھے، ملزمان پر نشہ کرنے اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزامات بھی تھے۔

سزائے موت کے قیدیوں میں دو خواتین بھی شامل تھیں جن میں ایک کا تعلق کویت اور دوسری کا ایتھوپیا سے تھا۔ ان پر اغوا، چوری کے علاوہ بدکاری کے بھی الزامات تھے۔

kuwait

PAKISTANI CITIZEN HANGED

Tabool ads will show in this div