سارہ کے بعد سیف علی خان کے بیٹے کی بھی بالی ووڈ میں انٹری کی تیاری

ابراہیم علی خان کی بالی ووڈ میں انٹری کرن جوہر کی فلم سے ہوگی

بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق اگلے برس کرن جوہر کی بڑی بجٹ کی فلم میں ابراہیم علی خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔

چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے بعد اب ان کے بڑے صاحب زادے ابراہیم علی خان کو بالی ووڈ میں لانچ کیے جانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

ابراہیم علی خان اس وقت کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرن جوہر بھارتی فوجیوں کی زندگی پر ایک فلم بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں، جس کی ہدایت کاری کے فرائض بومن ایرانی کے بیٹے کیاوز ایرانی انجام دیں گے۔

فلم میں ابراہیم علی خان مرکزی کردار ادا کریں گے اور یہ فلم 2023 کے آخر یا 2024 کے اوائل میں ریلیز کی جائے گی۔

Bollywood

Karan Johar

SAIF ALI KHAN

sara ali khan

Ibrahim ali khan

Tabool ads will show in this div