نوواک جوکووچ کے لیے آسٹریلین اوپن میں شرکت کے دروازے کھل گئے

آسٹریلوی وزیر برائے امیگریشن کی نوواک جوکووچ کو ویزا جاری کرنے کی تصدیق

ٹینس کی دنیا کے سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ کے لیے آسٹریلین اوپن میں شرکت کے دروازے کھل گئے۔

ٹینس کے سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ کو رواں برس کے آغاز میں کوویڈ ویکسین نہ لگوانے پر آسٹریلیا سے نکال دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ 2022 کے آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کرسکے تھے لیکن اس کے بعد عالمی سطح پر سفری پابندیوں میں نرمی سے صورت حال مختلف ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا کی سابق حکومت نے جوکووچ پر 2025 تک آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی لگادی تھی۔

نوواک جوکووچ کو ویزا کے اجرا سے متعلق آسٹریلوی وزیر برائے امیگریشن اینڈریو جائلز (Andrew Giles) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوری 2022 میں نوواک جوکووچ کے ویزا کی منسوخی کے بعد سے آسٹریلیا میں COVID-19 سے متعلق تمام سرحدی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں، آسٹریلیا میں داخل ہونے کے لیے COVID-19 ویکسینیشن کا ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہی۔

اینڈریو جائلز نے کہا کہ نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا کا ویزا جاری کردیا گیا ہے اور اس کے لئے انہوں نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کئے ہیں۔

دوسری جانب نوواک جوکووچ نے بھی آسٹریلیا کا ویزا ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنے لئے خوشی کی خبر قرار دیا ہے۔

Novak Djokovic

Australian open

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div