سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید مسجد نبویؐ واقعے میں بے گناہ قرار

شیخ رشید کو درج مقدمات سے متعلق ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو مسجد نبویؐ واقعے میں بے گناہ قرار دے دیا۔

مسجد نبویؐ کے افسوسناک واقعہ پر شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے پر لاہور ہوئی کورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر نے شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کو توہین مذہب مقدمہ میں بے گناہ قرار دے دیا۔

عدالت نے عدالت نے شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر درخواستیں نمٹا دی۔ شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں درج توہین مذہب کا مقدمہ بھی خارج کردیا گیا۔

عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کو درج مقدمات سے متعلق ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 28 اپریل کو سیاسی مخالفت میں مذہبی مقام کے تقدس کی پامالی کا واقعہ پیش آیا تھا، وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیرِ نارکوٹکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی مسجدِ نبوی ﷺ آمد کے موقع پر آوازیں کسی گئیں۔

Sheikh Rashid

lahore high court

masjid nabvi

Tabool ads will show in this div