راولپنڈی: موٹروے بند کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج

مقدمات تھانہ نصیر آباد اور تھانہ ٹیکسلا میں درج کئے گئے، پولیس

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران موٹروے بند کرنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

پولیس حکام کے مطابق موٹرویز بندش کے الزم میں ملزمان کیخلاف مقدمات تھانہ نصیر آباد اور تھانہ ٹیکسلا میں درج کئے گئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامعلوم افراد نے احتجاج کے لئے موٹروے ایم ون کو بلاک کیا۔ مقدمات میں 50سے 60 نامعلوم افراد کو نامزد کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت کے دوران سی پی او راولپنڈی نے عدالت سے معافی مانگ لی۔

عدالت نے پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں پر ڈی جی آئی بی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ اور آئی جی موٹروے سے رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی بی اپنی رپورٹ میں بتائیں کہ دراصل احتجاجی دھرنوں کے باعث کیا صورت حال رہی۔ سی پی او راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی یقینی بنائیں کہ آئندہ دھرنوں کی وجہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

Pti protest

lahore high court

PUNJAB POLICE

Tabool ads will show in this div