ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخاب کے لیے اپنی پارٹی (ریپبلکن پارٹی) کی جانب سے امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنی رہائش گاہ سے 2024 کے صدارتی انتخاب کے لیے امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ جب انہوں نے صدارتی دفتر چھوڑا تھا اس وقت امریکا اپنے سنہری دور میں داخل ہونے کے لئے تیار ہوچکا تھا لیکن اس وقت ہم زوال کا شکار قوم ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر (جو بائیڈن) کے دور اقتدار کے دو سال انتہائی تکلیف، مشکلات اور مایوسی کے بھرے تھے لیکن امریکا اب دوبارہ اپنے اچھے دور کی جانب پلٹنے والا ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپہ کی بیٹی اور دور صدارت میں ان کی مشیر ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کی انتخابی مہم میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
اپنے بیان میں ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں اپنے والد سے بہت محبت کرتی ہوں اور ہمیشہ ان کی حمایت کروں گی۔ میں سیاست میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں رکھتی کیونکہ میری پہلی ترجیح اس وقت اپنے چھوٹے بچے اور نجی زندگی ہے۔