عرفی جاوید بھی ہانیہ عامر سے متاثر

مجھے ہالا اور ہانیہ سے پیار ہے، عرفی جاوید

بھارت کی بے باک ماڈل اور اداکارہ عرفی جاوید بھی پاکستانی ڈراموں اور اداکارہ ہانیہ عامر کی مداح نکلیں۔

بالی ووڈ اداکارہ عرفی جاوید اپنے بے باک انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے پاکستانی ڈراموں اور خاص طور پر ہانیہ عامر سے متاثر ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں مشرقی انداز میں سامنے آئی ہیں۔

ویڈیو میں عرفی نے ہلکے گلابی رنگ کا لباس پہنا ہے اور اس کے ساتھ دوپٹہ بھی اوڑھا ہے۔

عرفی جاوید نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ یہ صرف اس لیے کہ مجھے ہالا اور ہانیہ سے پیار ہے۔

ہانیہ عامر نے نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’’میرے ہمسفر‘‘ میں ہالا کا کردار ادا کیا تھا۔

عرفی کی اس ویڈیو پر ان کے فالوورز بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوکر اسے معجزہ قرار دینے لگے۔

ایک فالوور نے لکھا یہ نا ممکن ہے میں نہیں مانتا ۔

ایک خاتون فالووور نے حیرت سے پوچھا یہ کیسے ہوگیا ؟

ایک فالوورز کا تو کہنا تھا کہ کون ہے یہ ہہچان نہیں پارہے ہم ۔

ایک جانب جہاں عرفی کو سراہا جارہا ہے وہیں کئی ان کا مذاق اڑاتے اور طنز کرتے بھی دکھائی دیے۔

ہانیہ عامر کی ایک مداح نے لکھا کوئی بھی ہانیہ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

عرفی جاوید پہلی بھارتی اداکارہ نہیں جس نے کسی پاکستانی ڈرامے یا اداکارہ کے لباس سے متاثر ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

بھارتی شوبز کی بیشتر شخصیات پاکستانی ڈراموں سے اردو کا تلفظ درست کرتیں اور خواتین لباس کی تراش خراش اپناتی ہیں۔

Indian Actress

HANIA AAMIR

Uorfi Javed

gorgeous pastel pink suit with dupatta

mere humsafar

Aline Alpert Nov 17, 2022 03:16am
Felipe Gil Nov 17, 2022 06:34am
Tabool ads will show in this div