’’ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو‘‘

دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے تحفے میں ملنے والی گھڑی کے فروخت کے معاملے پر عمران خان کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔

مریم نواز نے عمران خان کی ٹوئٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔ گھڑی کس کو بیچی، نام بتاؤ؟ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتاؤ۔

مریم نواز نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ!

فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ

گزشتہ روز سماء ٹی وی عمران خان کو سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی کے خریدار کو سامنے لایا تھا۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران گھڑی کے خریدار کے خلاف دبئی میں مقدمے کا اعلان کیا ہے۔

TOSHA KHANA

FARAH KHAN GOGI

imran khan today

LONG MARCH PTI

رضوان علی سومرو Nov 16, 2022 03:52pm
اس کام کی رسیدیں نہیں ہوتیں۔۔۔۔۔۔۔۔
Tabool ads will show in this div