اتحادی حکومت کو عدم برداشت اور تشدد کے حملوں کا سامنا ہے، وزیرخارجہ
عدم برداشت امن، ہم آہنگی، سماجی، سیاسی اور معاشی ترقی کیلئے خطرہ ہے، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کو عدم برداشت اور تشدد کے حملوں کا سامنا ہے۔
عالمی یوم برداشت کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عدم برداشت امن، ہم آہنگی، سماجی، سیاسی اور معاشی ترقی کیلئے خطرہ ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کو عدم برداشت اور تشدد کے حملوں کا سامنا ہے، چند عناصر سیاسی مفادات کیلئے جمہوریت، ادارے اور سماجی ڈھانچہ تباہ کرنے پر تلے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ باشعور اکثریت کو رواداری کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی ملک میں رواداری کی بہترین مثال ہے، اور اس کی قیادت اور کارکنان برداشت کے علمبردار رہے ہیں۔
FOREIGN MINISTRY
BILAWAL BHUTTO
تبولا
Tabool ads will show in this div