سکھر حیدر آباد موٹر وے کیلئے فنڈز کے استعمال میں کرپشن کا انکشاف
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر انکوائری شروع کردی گئی
سکھر حیدر آباد موٹر وے کیلئے فنڈز کے استعمال میں بڑی کرپشن سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ڈی سی مٹياری کو زمین خریدنے کے لیے4 ارب9 کروڑ روپے ملے تھے تاہم انہوں نے سرکاری فنڈز کا 54 کروڑ روپے سود اپنے پاس رکھ لیا۔
رقم 2 سال تک نجی بینک میں رکھ کر54 کروڑ روپے سود حاصل کيا گيا مگر جب رقم سرکاری بینک میں رکھنے کا حکم ملا تو صرف اصل رقم منتقل کی گئی۔
ذرائع کے مطابق زمین خریداری کے نام پر بھی خلاف قانون ایک ارب82 کروڑ کیش نکالا گیا۔ خلاف قانون نکالےگئے1ارب82 کروڑ کہاں گئے؟ کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر سکھر حیدر آباد موٹر وے کیلئے فنڈز کے استعمال میں بے ضابطگیوں کے تحقیقات کےلیے انکوائری شروع کردی گئی۔
Sindh Government
Sukkur Hyderabad Motorway
تبولا
Tabool ads will show in this div