جے یو آئی (ف) کے رکن بلوچستان اسمبلی مولوی نوراللہ کی پارٹی رکینت ختم کر دی گئی
فیصلہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کیاگیا،ترجمان جمعیت علماء اسلام (ف)
جے یو آئی (ف) کی صوبائی قیادت نے رکن بلوچستان اسمبلی مولوی نوراللہ کی پارٹی رکینت ختم کر دی۔
ترجمان ترجمان کے مطابق فیصلہ جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کا مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولوی نوراللہ کی پارٹی رکینت ختم کرنے فیصلہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔
جمعیت علماءاسلام کے ترجمان کے مطابق مولوی نور اللہ کی بلوچستان اسمبلی کی رکنیت بھی ختم کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی۔
خیال رہے کہ مولوی نوراللہ جنرل الیکشن 2018ء میں ایم ایم اے کے ٹکٹ پر پی بی تھری قلعہ سیف اللہ سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔