فیصل آباد میں پولیس حراست میں ملزم جاں بحق، عملے کیخلاف مقدمہ درج
مبینہ تشدد سے ملزم کی ہلاکت پرایس ایچ او اورعملے کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے ملزم جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے مبینہ تشدد سے ملزم کی ہلاکت پر ایس ایچ او اور عملے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے مبینہ طور پر تشدد سے ملزم کی ہلاکت کے الزام میں نامزد ایس ایچ او مظہرالحق کو گرفتار کرلیا جبکہ محرر، نائب محرر اور دیگر عملہ فرار ہیں۔
عرفان نامی شخص کو منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نےلاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی۔
PUNJAB POLICE
تبولا
Tabool ads will show in this div