ایک دن میں سونا مزید ایک ہزار روپے فی تولہ مہنگا
فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 57 ہزار روپے ہوگیا
سونے کے دام میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔
منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 18 ڈالر بڑھ کر 1775 ڈالر فی اونس ہوگئے۔
سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑا۔
منگل کے روز ملک کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 850 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 34 ہزار 602 روپے ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت 1680 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔