بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات؛ کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا مرحلہ مکمل

17 نومبر تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق صوبے کے 32 اضلاع میں خواتین کی 2082 مخصوص نشستوں پر 3263 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں جبکہ کسان کی 902 مخصوص نشستوں پر 1820، ورکرز کی 902 نشستوں پر 1807 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق غیر مسلم کی 902 نشستوں پر 316 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے ہیں۔

الیکشن شیڈول کے مطابق ریٹرنگ آفسران 15 سے 17 نومبر تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے.

بلوچستان

LB ELECTION BALOCHISTAN

BALOCHISTAN LOCAL BODIES ELECTIONS

Tabool ads will show in this div