ثانیہ مرزا کی سالگرہ پر شعیب ملک کی سوشل میڈیا پر پوسٹ
شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے تو جوڑے کے قریبی ذرائع کے حوالے سے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اب طلاق کا باضابطہ اعلان ہی باقی ہے۔
طلاق کی خبروں کے درمیان شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی اہلیہ کے لیے خصوصی پیغام لکھا ہے۔
شعیب ملک نے اپنی اور اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ آپ صحت مند اور خوشگوار زندگی گزاریں اور اس یادگار دن کا بھرپور لطف اٹھائیں۔
شعیب ملک کی جانب سے ثانیہ مرزا کو مبارک باد پر کئی شوبز شخصیات اور ان کے مداحوں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ اُشنا شاہ نے شعیب ملک کی پوسٹ پر لکھا کہ اللہ ہمیشہ خوش رکھے۔
زینب بنگش نے لکھا کہ بھئی کیڑے پڑیں ان کو جنہوں نے طلاق کی خبر پھیلائی۔