پاکستان سے ترکیہ کیلئے فضائی آپریشن بحال

یورپ، برطانیہ، امریکا جانیوالے مسافر بھی خوش
Nov 15, 2022
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) ( PIA ) نے ترکیے ( Türkiye ) کے شہر استنبول کے لیے فضائی آپریشن آج بروز منگل 15 نومبر سے بحال کردیا ہے۔

پاکستان سے ترکیے، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والے مسافروں کی جانب سے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ استنبول کے لیے پہلی پرواز آج 15 نومبر کو صبح ساڑھے سات بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق استنبول سے پرواز پی کے 706 آج 15 نومبر بروز منگل کی رات اسلام آباد پہنچے گی، جب کہ لاہور سے بھی پی آئی اے کی پرواز 707 استنبول کیلئے روانہ ہوئی۔ افتتاحی پرواز کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کو الوداع کیا، جب کہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات پرواز کے ہمراہ استنبول روانہ ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ گہرے تاریخی اور مشترکا ثقافتی رشتے سے جڑے ہیں۔

متعلقہ فضائی آپریشن کے ذریعے لاہور سے 2 اور اسلام آباد سے ہفتہ وار 4 پروازیں شروع کی گئی ہیں۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس فضائی آپریشن سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکا کے 28 شہروں تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پروازیں 10 سال قبل مسافروں کی کمی اور خسارے کے پیش نظر بند کی گئی تھی۔

PIA

TURKEY FLIGHTS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div