لاہور: ڈکیتی کے شکار سیکڑوں تاجروں کیخلاف مقدمات درج

لاہور پولیس نے اپنی نااہلی کا ملبہ شہریوں پر ڈالنا شروع کردیا

ڈاکوؤں کے سامنے بے بس لاہور پولیس نے اپنی نااہلی کا ملبہ شہریوں پر ڈالنا شروع کردیا۔

لاہور میں فارمیسیز، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز لٹتے رہے روکنا ناممکن ہوا تو پولیس نے سکیورٹی ایکٹ کے تحت تاجروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ رواں سال فارمیسیز اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز ڈکیت گروہوں کا آسان ہدف رہے۔ لوٹ مار کے 20 واقعات کی فوٹیجز سامنے آئیں۔ 40 سٹورز پر ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں لوٹے گئے۔

فارمیسی اور سٹورز پر واردات کرنے والے ملزم گرفتار نہ ہوسکے لیکن پولیس نے سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 10 ماہ کے دوران 1468 دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

ڈکیت گروہوں سے خوفزدہ اور آئے روز کی وارداتوں سے بیزار کاروباری طبقہ کہتا ہے کہ پولیس ان پر سیکورٹی انتظامات کا بوجھ ڈالنے کی بجائے جرائم پيشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرے تو شہر ميں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔

street crime

LAHORE POLICE

Tabool ads will show in this div