برطانیہ جانے والے مسافر طیارے کی جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ

طیارے کو بم کی اطلاع پر اتارا گیا

پولینڈ سے برطانیہ جانے والے ایک مسافر طیارے کو بم کی اطلاع پر ہنگامی بنیادوں پر جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ کرانی پڑ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ کے شہر پوسن سے برطانیہ کے شہر لندن جارہی تھی، طیارے میں 199 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

طیارہ ابھی پولینڈ کی ہوائی حدود ہی میں تھا کہ پولینڈ کے ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے پائلٹ کو طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی۔

پائلٹ نے جرمنی کے ایئر ٹریفک حکام سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی، اجازت ملنے پر طیارے کو جرمنی کے پاڈربورن ایئرپورٹ پر اترنا پڑا۔

لینڈنگ کے بعد طیارے کی مکمل تلاشی لی گھئی، اس دوران خصوصی تربیت یافتہ کتوں کا استعمال بھی کیا گیا لیکن کسی بھی قسم کی مشکوک چیز نہیں ملی، بعد ازاں طیارے کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

بم کی اطلاع سے متعلق ٹیلی فون کے ذریعے موصول ہونے والی دھمکی کی مزید معلومات فی الحال دستیاب نہیں ہو سکی۔

germany

ENGLAND

Emergency landing

Tabool ads will show in this div