سردیوں میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی سے متعلق ایس ایس جی سی کی وضاحت

سردیوں میں ان صنعتی صارفین کو گیس نہیں ملے گی جو بجلی بنانے کے لیے گیس استعمال کررہے ہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ

سندھ اور بلوچستان میں گیس کی ترسیل کی ذمہ دار کمپنی سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ سردیوں میں صنعتوں کو گیس سپلائی بند نہیں کی جارہی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) حکام کے مطابق سردیوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق صنعتی یونٹس کو لکھے گئے خط کی صنعتی و تجارتی انجمنوں نے غلط تشریح کی ہے۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر سالانہ 10 فیصد کم ہورہے ہیں۔ اس لئے صنعتوں کے بجلی گھروں کوگیس نہیں دی جاسکتی۔

حکام نے کہا کہ ان صنعتی صارفین کو 15 نومبر سے 3 ماہ کے لیے گیس کی فراہمی معطل ہوگی جو اپنی بجلی کی پیداوار کے لئے گیس استعمال کررہے ہیں۔

سوئی سدرن حکام نے کہا کہ 15 نومبر سے برآمدی صنعتوں کے بجلی گھروں کو بھی گیس معطل ہوگی، لوڈ منیجمنٹ سے 160 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بچت ہوگی، جو بلوچستان میں گھریلو صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

sui southern gas company

gase short fall

SSGC SUPPLY

KARACHI GAS SUPPLY

Tabool ads will show in this div