امریکا میں ایئرشو کے دوران 2 جہاز ٹکرا گئے
حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 2 کی شناخت ہوئی ہے
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایئر شو کے دوران دوسری جنگ عظیم کے دور کے 2 طیارے فضا میں ٹکرا کر گر کر تباہ ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایئر شو کا اہتمام کیا گیا جس میں دوسری جنگ عظیم کے طیاروں نے حصہ لیا۔
ایئر شو کا اہتمام سابق فوجیوں کے اعزازمیں کیا گیا تھا۔
حادثے کے دوران سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے۔ حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر شو کے دوران بوئنگ B-17 فلائنگ فورٹریس طیارے نے اڑان بھری کہ بیل پی 63 کنگ کوبرا طیارہ اس سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم دو افراد ٹیری بارکر (Terry Barker ) اور لین روٹ (Len Root) کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
AMERICA
air crash
تبولا
Tabool ads will show in this div