اسٹیٹ بینک کا سودی نظام کے خاتمے کیخلاف دائر اپیل واپس لینے کا فیصلہ

اپیل پر تاحال کوئی سماعت نہیں ہوئی
Nov 13, 2022
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک ( State Bank ) آف پاکستان نے سودی نظام کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لینے کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اپیل پر تاحال کوئی سماعت نہیں ہوئی۔ عدالت غیر مشروط طور پر اپیل واپس لینے کی اجازت دے۔

وفاقی شرعی عدالت نے پانچ سال میں سودی نظام کے خاتمے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمہ سے متعلق حکم جاری کیا تھا جس کے خلاف نجی بینکوں اور حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود سے متعلق فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

INTEREST RATE

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

FEDERAL SHARIA COURT

Tabool ads will show in this div