بی ٹی ایس کے گلوکار Jungkook فیفا ورلڈکپ کا حصہ بن گئے

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں آواز کا جادو جگائیں گے

جنوبی کوریا کے جوگرناٹ گروپ BTS کے سب سے کم عمر گلوکار قطر میں فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ء کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے۔

کورین میڈیا کے مطابق گلوکار نے ورلڈ کپ کیلئے ایک ساؤنڈ ٹریک بھی تیار کیا ہے جسے اس ماہ کے آخر میں ہونیوالی افتتاحی تقریب میں بھی پیش کیا جائے گا۔

گروپ کی ایجنسی بگ ہٹ میوزک نے 12 نومبر کو فخر سے یہ اعلان کیا کہ جنگ کوک فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ء کے ساؤنڈ ٹریک کا حصہ ہیں اور ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم کریں گے۔

تاہم یہ ابھی تک غیر یقینی ہے کہ پورا گروپ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا یا نہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی افتتاحی تقریب اتوار 20 نومبر کو قطر کے البیت اسٹیڈیم میں منعقد ہونے جارہی ہے، اسی دن قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔

qatar

Opening Ceremony

BTS

JUNGKOOK

FIFA World Cup Qatar 2022

K Pop

South Korean juggernaut group

Tabool ads will show in this div