عمران اشرف کی سابق اہلیہ کی شوبز میں دوبارہ واپسی

کرن اشفاق ہمایوں اشرف کے ساتھ ڈرامے میں اسکرین شیئر کررہی ہیں
Nov 12, 2022

اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے 4 سال شوبزمیں دوبارہ انٹری دے دی۔

کرن اشفاق حق جنہوں نے 2018 میں پاکستان کے مقبول ترین اداکار عمران اشرف سے شادی کی۔ شادی کے بعد کرن شوبز سے غائب ہوگئیں ۔ تاہم اپنی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاو کے بعد کرن نے شوبز میں دوبارہ قدم رکھ دیا ہے ۔ کرن اشفاق حق نے لگ بھگ چار برس کے بریک کے بعد مومل پروڈکشن کی نئے ڈرامے میرے داماد میں ہمایوں اشرف کے ہمراہ دیکھائی دیں گی۔ یہ ان کا عمران اشرف سے شادی ختم کرنے کے بعد شوبز کا پہلا پراجیکٹ ہوگا ۔

کہا جارہا ہے کہ کرن مزید نئے پراجیکٹس کو بھی جلد سائن کر دیں گی۔

کرن اور عمران اشرف نے اپنی راہیں جدا کرنے کے اعلان کے ساتھ یہ واضع کیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی پرورش مشترکہ طور پر کریں گے ۔

Pakistani drama

Imran Ashraf

Kiran Ashfaque

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div